خیروبرکت کیلئے پورا سال رمضان کی طرح گزارا جائے،قاری یاسین نقشبندی 

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر)سربراہ تحر یک فرو غ دردو سلام علامہ قاری محمد یاسین نقشبندی قادری ،ناظم اعلیٰ تحریک اصلا ح سماج راجہ احسان الحق اوروائس چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان ،خادم اعلی خانقاء  حسینیہ خیابان سرسید صاحب زادہ پیر سید سمیع اللہ حسینی نے کہا ہے کہ مسلمان خیروبرکت اور سلامتی اور کے لیے پورا سال رمضان کریم کی طرح گزارنے کی کوشش کریں۔ خوشی'اطمیان اور آسودگی کی دولت دین اسلام کی کلی پیروی میں ہے ۔ خصوصی گفتگو میں سکالرزنے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ اپنی زندگیوں کو اسلام کے اوصاف اور صاحب اسلام کے اسوہ  سے منور و منزہ کریں۔صاحب زادہ پیر سید سمیع اللہ حسینی نے علماء  اکرام اور اساتذہ کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ نوجوان نسل میں عشق رسول کے دئیے جلانے کا عمل جاری رہیں۔

ای پیپر دی نیشن