مرکزی جلوس عید میلاد النبیؐ کمیٹی کینٹ کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی 6 اپریل کوہو گی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)مرکزی جلوس عید میلاد النبیؐکمیٹی کینٹ کے زیر اہتمام  عید ملن پارٹی چھہ اپریل بروز اتوار سہ پہر تین بجے اقبال پیلس دھمیال کیمپ میں منعقد ہو گی۔ مرکزی جلوس عید میلاد النبی کینٹ کے سرپرست ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے کہا ہے کہ  اس عید ملن پارٹی میں مرکزی جلوس عید میلاد النبی کینٹ کے عہدیداران، جلوس کے راستے میں آنے والی کینٹ کی تمام مساجد کے خطیب حضرات،علماء￿  مشائخ،کینٹ بھر کی تمام میلاد کمیٹیوں کے عہدیداران،معززین علاقہ و معاونین شرکت کریں گے حاجی ظفر اقبال نے کہا ہے کہ  انشا اللہ اس مرتبہ بھی عید میلاد النبی کا جلوس پورے عقیدت و احترام اور  پوری شان و شوکت کے ساتھ نکالا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن