کھوڑ (نامہ نگار) سابق وائس چیئرمین یو سی کھوڑ بابو سلطان سکندر سابق امیدوار جنرل کونسلر فدا حسین بٹ عبدالرئوف محمد جمیل قریشی سوشل میڈیا انچارج مسلم (ن) تیمور بٹ نے عیدالفطر کے دوسرے روز ممبر قومی اسمبلی ملک سہہیل خان کمبڑیال سے کمبڑیال ہاوس ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی اور ملک سہیل کمبڑیال سے مطالبہ کیا کہ کھوڑ کو ماڈل ولج کا درجہ دلائیں اور کھوڑ سے اسلام آباد تک الیکٹرک بسیں چلائی جائیں، ملک سہیل خان کمبڑیال نے کہا کہ انشااللہ وہ اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شیر علی خان ملکر نہ صرف کھوڑ کو ماڈل ولج بنائیں گے بلکہ زیر تعمیر روڈ کی تکمیل کے بعد الیکٹرک بسیں بھی چلائیں گے۔