مری (نامہ نگار خصوصی)جھیکاگلی بازار کے متاثرہ تاجروں سے اظہار یکجہتی کیلئے مرکزی انجمن تاجران مری، ہوٹل ایسوسی ایشن مری اور مسلم لیگ ن کے ذمہ داروں سمیت دیگر نے ملاقات کی، ان تاجروں کی بحالی کیلئے ایم این اے راجہ اُسامہ اشفاق سرور، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر مری کے تعاون کو سراہا گیا جس کے نتیجے میں تاجروں کو جھیکاگلی بازار کے قریب کمرشل پلازہ کے لیے جدوجہد سے متعلق آگاہی دی گئی کہ جلد ہی کمرشل پلازہ کی تعمیر کا عمل جاری کر دیا جائیگا جس کیلئے زمین مختص ہونے کے بعد نقشہ بننے کا عمل جاری ہے ۔بتایا گیا کہ جھیکاگلی بازار کے 90 فیصد تاجروں کو لاس آف بزنس کی رقم کی ادائیگی کروا دی گئی ہے جو 42 کروڑ روپے ہے ۔ رقم کے ادائیگی کے بعد سٹریکچر کاسٹ اور زمین کی قیمت کی ادائیگی بھی جلد ممکن بنائی جائیگی، انہیں بتایا گیا کہ جھیکاگلی بازار کی پچھلی طرف سے نئی مارکیٹ بنوانے کے لیے اعلیٰ حکام سے گزارشات کا سلسلہ جاری ہے ۔