لاہور (نامہ نگار+ نیٹ نیوز) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے 8 ایس پیز اور 21 ڈی ایس پیز کی تقرری وتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایس پی سٹی ڈویژن قاضی علی رضا کو ایس پی آپریشنز کینٹ ڈویژن لاہور، ایس پی آپریشنز کینٹ ڈویژن لاہور اویس شفیق کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن بلال احمد کو ایس پی آپریشنز سٹی ڈویژن لاہور، ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز ڈویژن اسرار علی کو ایس پی آپریشنز اقبال ٹاؤن ڈویژن لاہور، محمد عمر کو سی پی او سے ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز ڈویژن لاہور، ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ محمد رضا تنویر کو سی پی او پنجاب لاہور، ایس پی انویسٹی گیشن بھکر محمد منیر بدر کو ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی، ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی شوکت علی کو ایس پی انویسٹی گیشن بھکر، محمود ہارون کو ڈی ایس پی ڈیلی گیٹ ملتان، ڈی ایس پی ضیاء اللہ خان کو ڈی ایس پی شجاع آباد، محمد وسیم کو ڈی ایس پی مظفرگڑھ، شفقت رشید کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور، محمد اجمل کو ڈی ایس پی خیرپور ٹامیانوالی، ناصر محمود خالد کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ٹاؤن شپ لاہور، محمد افضل ڈی ایس پی ایم ٹی ورکشاپ پنجاب لاہور، رضا عباس نقوی کو ڈی ایس پی رینالہ خورد، اے ایس پی سید دانیال حسین کو ایس ڈی پی او گجرخان ، محمود الحسن رانا کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ، فرحان تنویر داؤد کو ڈی ایس پی سٹی جھنگ، اظہر سعید کو ڈی ایس پی موسیٰ خیل، محمد عمران کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز گجرات، ذیشان اقبال کو ڈی ایس پی پی ایچ پی ننکانہ، واصف صفدر واہلہ کو ڈی ایس پی پپلاں، کاشف ریاض خان کو ڈی ایس پی صدر جہلم، مجاہد اقبال کو ڈی ایس پی پولیٹیکل سپیشل برانچ ڈی جی خان، صولت بتول کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سپیشل برانچ راولپنڈی، شکیل احمد کو ڈی ایس پی ٹریننگ فور پولیس کالج سہالہ، محمد رضوان کو ڈی ایس پی صدر وہاڑی، جمیل احمد ساجد کو ڈی ایس پی آپریشنز پی ایچ پی لاہور تعینات کر دیا۔