گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں کھمبے سے کرنٹ لگنے سے 5سالہ بچہ جاں 

لاہور(نامہ نگار)گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ۔ شیر خان نامی شہری  رشتے دار کی تیمارداری کیلئے پانچ سالہ بیٹے بلال کے ہمراہ ہسپتال آیا تھا۔بچے کی ہلاکت پر لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کی غفلت پر شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس  نے بات چیت کرکے ورثاء کا احتجاج ختم کروادیا۔ پولیس  کے مطابق ورثاء کی درخواست پر قانونی کارروائی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن