شرقپورشریف (نامہ نگار) سیاسی و سماجی شخصیت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حاجی حکیم محمد سلیم اللہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمدؐ کو رحمت العالمین بناکر بھیجا آپؐ کی آمد سے ظلم و جہالت کے اندھیرے ختم اور نور اسلام کی صبح روشن ہوئی حضور نبی کریم ؐ کا اسوہ ٰحسنہ ہمارے لیے مشعل راہ اور نجات کا ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔