اعظم خان سواتی کا علی گیلا نی  کی وفا ت پر اظہار  آفسوس

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے تحریک آزادی کے عظیم رہنما سید علی گیلانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئے،تحریک آ زادی کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سید علی گیلانی آزادی کا خواب لیے اس دنیا سے رخصت ہو گئے،سید علی گیلانی نے ہمیشہ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی,برصغیر عظیم لیڈر سے محروم ہو گیا،مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا خواب انشا اللہ جلد پورا ہوگا۔ اللہ تعالی گیلانی صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے ۔

ای پیپر دی نیشن