ملتان ( نمائندہ خصوصی) ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سما ل انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا چوتھااجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں صدر شیخ فیصل سعید، سمیع اللہ بٹ، سید توقیر حسین، رانا محمد حماد، سمیت ارکان مجلس عاملہ احتشام الحق، شیخ محمد علی، مرزا اعجاز احمد، خواجہ یاسر غفور، عبدالرشید، معین الدین، عبیداللہ زاہد،شیخ فہیم ستار اور شیخ محمد صدیق نے شرکت کی۔ اجلاس میں صدر چیمبر شیخ فیصل سعید کے والد شیخ محمد سعید کے انتقال پر ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ دریں اثناءمتفقہ طور پر چیمبر کی ممبر شپ /ایڈمیشن فیس میں ایک ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ویزہ ریکمینڈیشن فیس بڑھا کر 1500 روپے کر دی گئی ہے۔علاوہ ازیں تین کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں ممبرز لائیزان کمیٹی کا کنوینئر شیخ محمد صدیق، گورنمنٹ لائیزان کمیٹی کا کنوینئر شیخ فہیم ستار اور ٹیکسیشن کمیٹی کا کنوینئر ظفر اقبال صدیقی کو مقرر کیا کیا۔