مٹھیال (نامہ نگار )بنیادی مرکز صحت پنڈسلطانی میں سہولیات کا فقدان نہ ڈاکٹر اور نہ ہی کوئی ڈسپنسر ڈیوٹی پر موجود ہسپتال کا انتظام سینٹری ورکر چلا نے لگے عوامی شکایات پر جنڈ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد شفیق جب ہسپتال پہنچے تو ڈسپنسر کی سیٹ پر وقار نامی شخص بیٹھا تھا جس سے ڈاکٹر کے بارے میں دریافت کیا گیا اس دوران اس کے ساتھ بیٹھا دوسرا محکمہ صحت کا اہلکار جسکا نام جاوید بتایا گیا ہے اس نے گالم گلوچ شروع کر دی دھکے دیئے اور موبائل چھین لیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ تمھاری جرات کیسے ہوئی ہسپتال میں آنے کی جنڈ پریس کلب کے صحافیوں نے ڈپٹی ڈی ایچ او جنڈ کومتعلقہ اہلکار کیخلاف تحریری درخواست دے دی دوسری طرف سنگین نتائج کی دھمکیا ں دینے اور موبائل فون چھیننے پر صحافی برادری سراہا احتجا ج ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اگر مذکورہ اہلکار کے خلاف کاروائی عمل نہ لائی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائے۔