کھنڈہ، بازاروں میں دکانداروں  کا کم تولنا معمول ،شہری لٹنے لگے   

 کھنڈہ(نامہ نگار) محکمہ اوزان و پیمائش کی مبینہ ملی بھگت اور غفلت سے ناپ تول کی کمی اور غیر معیاری ترازو کے استعمال کو یکسر نظر اندازکردیاگیا ہے باز اروں مارکیٹوں میں اکثر دکانداروں کے پاس تصد یق شدہ ترازو ،کنڈے موجود نہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ اوزان و پیمائش کی سستی و لاپرواہی کی وجہ سے کئی برسوں سے پیمانے اور اوزان وغیرہ چیک کر نے کا سلسلہ بندہوچکا ہے جسکی وجہ سے دکاندار غیر منظورشدہ کنڈے ،پیمانے کاسرعام استعمال ہورہا ہے وزن پیمانہ کم ہونے سے صارفین اور دکانداروں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات معمول بن چکے ہیں   شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک راعاطف رضا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن