کلرسیداں، درجنوں بھوسے سے لدے اوورلوڈ ٹرک سڑکوں  پر رواں دواں  

  کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں میں روزانہ کی بنیاد پر ایک دو نہیں درجنوں بھوسے سے لدے اوورلوڈ ٹرک سڑکوں پر دندناتے پھرتے ہیں پنجاب پٹرولنگ پولیس چوک پنڈوری، سٹی ٹریفک وارڈنز کلرسیداں اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی کی موجودگی میں یہ ٹرک اگر ہر سڑک پر دکھائی دیتے ہیں تو اس کے ذمہ دار یہی چند ادارے ہیں جن کی موجودگی میں مقررہ وزن اونچائی اور چوڑائی سے کئی گنا زائد بھاری بھر کم ٹرک ہر روز ہر ذیلی سڑک کو مکمل طور پر بند کرتے دکھائی دیتے ہیں مگر کمال حیرت کی بات ہے کہ یہ ٹرک عام لوگوں کو ہروقت دکھائی دیتے ہیں مگر نہ جانے پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری اور شاہ خاکی اور سٹی ٹریفک وارڈنز کو یہ ٹرک دکھائی کیوں نہیں دیتے۔شہریوں نے کمشنر راولپنڈی سے کلرسیداں میں مقررہ وزن اونچائی اور چوڑائی سے زائد ٹرکوں کے خلاف مقدمات کے انداراج اور ڈرائیوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن