بھارتی جنگی جنون کے مقابلے  میں پوری قوم متحد ہے ،ملک سلیم  

 سنجوال کینٹ (نامہ نگار)بھارتی جنگی جنون کے مقابلے میں پوری قوم متحد اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ہمیں اپنی عسکری قیادت پر فخر ہے جو آنکھ پاکستان کی طرف اٹھے گی وہ نکال دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی یونین کونسل ملاں منصور کے صدر ملک سلیم  نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ مودی کا طرز عمل انتہا پسندانہ ہے،بھارت نے اگر جارحیت کی نا پاک جسارت کی تو پاک فوج کڑا جواب دے گی۔بھارت کے ہیجان انگیز بیانات جنگ کے شعلوں کو ہوا دے رہے ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن