مری (نامہ نگار خصوصی) مال روڈ پر ایک مدت سے افغانی بچوں کی جانب سے بھیک مانگنے کے دورا ن مقامی لوگوں اور سیاحوں کو پریشان کیئے جانے کے خلاف میڈیا کی جانب سے بار بار نشاندہی کے بعد ٹی ایم اے اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کی مشترکہ کاروائی کے دوران مال روڈ پر جبری طور پر بھیک مانگتے ہوے سیاحو ں کو پریشان کرنے والے سے مانگنے والے افغانی بچے غائب ہو گئے۔ ایسے میں عوامی اور کاروباری حلقوں اس اقدام کو شاندار الفاظ میں سرہا ہے ۔