راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)ا نٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحانات 2025 امتحانی سینٹروں میں نقل کرنے والے5طالب علم رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحانات 2025 کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ راولپنڈی تنویر اصغر اعوان نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2025 کے سلسلے میں گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کامرس کالج سنی بینک مری(فارفی میل)، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مری اور گورنمنٹ ہائی سکول گلہڑہ گلی مری کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا،انہوں نے امتحانی عملے کی حاضری چیک کی اور امتحانی انتظامات کا جائزہ لیا۔ تنویر اصغر اعوان نے کہا کہ 5امیدوار نقل کرتے ہوئے رنگِ ہاتھوں پکڑے گئے۔ جن میں رول نمبر718310امتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر.1مری روڈ راولپنڈی، رول نمبر718316امتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر.1مری روڈ راولپنڈی، رول نمبر719237امتحانی مرکز گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج کامرس سنی بینک مری، رول نمبر 719253 گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج کامرس سنی بینک مری، رول نمبر719236 گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج کامرس سنی بینک مری۔ جن کہ خلاف فوری کیس رجسٹر کر کے ڈسپلن برانچ بورڈ افس کو ارسال کر دیے گئے۔