محکمہ سکول ایجوکیشن :ہزاروں اساتذہ کو تبادلوں کے آرڈرز جاری 

لاہور (لیڈی رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہزاروں اساتذہ کو تبادلوں کے آرڈرز جاری کردیئے۔ اساتذہ کے تبادلوں کیلئے 5ہزار 922 درخواستیں موصول ہوئیں۔ اساتذہ کے تبادلوں کی 4 ہزار 180 درخواستیں منظور کرلی گئیں۔ تبادلوں کی 319 درخواستیں مسترد ، 1424 درخواستیں منظور نہ ہوئیں۔ اوپن میرٹ پر 4300 اور 1600میوچل ٹرانسفر والے اساتذہ نے درخواستیں جمع کرائیں۔

ای پیپر دی نیشن