شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن پنجاب اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں (ن) لیگ روز بروز مزید فعال ہورہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک سے مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔ ملکی تعمیر و ترقی کی جدوجہد میں (ن) لیگ سرگرم عمل ہے۔ میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ قوم کو ریلیف دیا۔ ان کی قیادت میں وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عمل درآمد کر رہی ہے۔