زرمبادلہ کے ذخائر میں 18 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز کمی آئی:سٹیٹ بنک 

کراچی (کامرس رپورٹر) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 18کروڑ42 لاکھ ڈالر کی کمی آئی ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق 25 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ تک مجموعی ذخائر 15 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 15 ارب 25 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ سرکاری ذخائر 85لاکھ ڈالر کے اضافہ سے 10 ارب 20 کروڑ 59 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 10 ارب 21 کروڑ 44 لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر19 کروڑ 27 لاکھ ڈالرکی کمی سے  5 ارب 23 کروڑ 1 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 5 ارب 3 کروڑ74 لاکھ ڈالر پرآ گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن