سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمائے کے حجم میں 287ارب روپے کا اضافہ

 کراچی(کامرس رپورٹر) کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور 100انڈیکس میں 2700سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں 1 لاکھ 12 ہزار، 1 لاکھ 13 ہزار اور 1 لاکھ 14 ہزار کی 3 نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں۔ سرمائے کے حجم میں 287ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ 74.38فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کاروبار کے ابتدائی سیشن سے ہی تیزی دیکھی گئی۔ آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کیمیکلز،کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں خریداری کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 2787پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیااور انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 326 پوائنٹس سے بڑھ کر 1 لاکھ 14 ہزار 113 پوائنٹس پر جا پہنچا۔

ای پیپر دی نیشن