ہوٹل آئی‘ٹریول آئی سافٹ ویئرز‘816جرائم پیشہ گرفتار

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی جانب سے گزشتہ تین ماہ میں ہوٹل آئی اورٹریول آئی سافٹ ویئرز کے ذریعے 43لاکھ15ہزار 8 سو سے زائد افرادکی چیکنگ عمل میں لائی گئی ہے۔ مختلف مقدمات میں ملوث816کریمینلز کوگرفتارکیا گیاہے۔سمارٹ آئی ایپ کے ذریعے879 ہوٹلوں، 1460ہوسٹلوں اور177 فیکٹریوں کی چیکنگ کی گئی ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مطلوب مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ تمام ہوٹلوں کی انتظامیہ کو اپنے مسافروں کا ڈیٹا ’’ہوٹل آئی‘‘ ایپ میں درج کرنے کا پابند بنایا جائے۔’’ٹریول آئی‘‘ ایپ کی مدد سے سفر کرنیوالے مطلوب مجرمان کی نقل و حرکت پرکڑی نظر رکھی جائے۔پولیس سافٹ وئیرز میں ڈیٹاکا اندراج نہ کرنے والوں کیخلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائے۔فیلڈ افسران ہوٹلوں،سرائے، قیام گاہوں اور بس اڈوں کی انسپیکشن خود کریں۔

ای پیپر دی نیشن