لاہور(کامرس رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے کہا سی پیک کے تحت زرعی منصوبوں کے دوسرے مرحلے میں چین پاکستان زرعی ٹیکنالوجی ورکنگ گروپ کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے۔دونوں ممالک کی جانب سے تحقیق کیلئے مشترکہ تجربہ گاہوں کے قیام اور مستقبل قریب میں زرعی شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔