لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم کو خود اعتمادی لے ڈوبی ہے۔ ملتان سلطانز کی ٹیم پچھلے 4 سال سے فائنل میں پہنچ رہی ہے جبکہ ایک بار فاتح بھی رہ چکی ہے۔ اس سال بھی ملتان سلطان کی ٹیم کو گمان تھا کہ ہم تو فائنل میں پہنچ جائیں گے، ٹورنامنٹ سے پہلے ہی ملتان ٹیم کے کپتان رضوان نے کہا تھا کہ ہماری نظر فائنل پر ہے۔