لاہور(سپورٹس رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں جے ڈی ڈبلیو اور پی ایچ اے کے میچ کے دوسرے دن کھیل ممکن نہ ہوسکا۔ جے ڈی ڈبلیو اور پی ایچ اے راولپنڈی کے درمیان نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے جانے والے تین روزہ میچ کے دوسرے دن کا کھیل گزشتہ روز کی بارش اور گیلی کنڈیشنز کے سبب ممکن نہ ہوسکا اور امپائرز نے سہ پہر تین بجے کھیل ختم کردینے کا اعلان کردیا۔یاد رہے کہ میچ کے پہلے دن بھی کھیل خراب روشنی کی وجہ سے صرف59 اوورز کھیل ممکن ہوسکا تھا جس میں پی ایچ اے راولپنڈی نے اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 220 رنز بنائے تھے۔