زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ میچ 13رکنی انگلش سکواڈ کا اعلان 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹیسٹ کیپ کے منتظر سیم کک کو انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور جارڈن کوکس کیساتھ وہ ٹیسٹ کیپ لیں گے۔زمبابوے کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ کیلئے 13 رکنی انگلش سکواڈ کا اعلان ہوگیا ہے۔یہ ٹیسٹ 21 سے 25 مئی تک ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج میں کھیلا جائیگا اور یہ 2003 کے بعد انگلش سرزمین پر زمبابوے کیخلاف پہلا ٹیسٹ ہوگا۔انگلینڈ کا سکواڈ: زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین سٹوکس (کپتان)، جیمی سمتھ (وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس (وکٹ)، سیم کک، گس اٹکنسن، شعیب بشیر، میتھیو پوٹس، جوش ٹونگ شامل ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن