ڈپٹی کمشنر قصور کا امتحانی مرکزکا دورہ‘ صفائی ‘ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

قصور(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے امتحانی مرکزپیاس کالج قصور کا دورہ کیا، کالج میں قائم امتحانی سینٹر سمیت درس و تدریس کے عمل، طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب، اسسٹنٹ کمشنر قصور اسفند یار ودیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے امتحانی سینٹر کے مختلف کمروں کا معائنہ بھی کیا۔انہوں نے امتحانی عمل کی شفافیت، نگرانی کے نظام، نظم و ضبط اور سکیورٹی انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ امتحانی عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور نقل یا بدعنوانی کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کالج میں تدریسی سرگرمیوں، اساتذہ کی حاضری، کلاس رومز کی حالت اور تعلیمی ماحول کا بھی مشاہدہ کیا۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین سے بھی ملاقات کی۔

ای پیپر دی نیشن