ننکانہ صاحب( نامہ نگار ) ٹریفک حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔شاہکوٹ جڑانوالہ روڈ پر نکور پل کے قریب جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل اور کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں 22 سالہ حافظ شہباز موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے نعش ضروری کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دی۔