واقعہ پہلگام پر بھارت کا رد عمل غیر ذمہ دارانہ ہے:ملک اکمل شاہد 

خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک اکمل شاہد نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ پر بھارت کا رد عمل غیر ذمہ دارانہ ہے۔ موجودہ سنگین صورتحال میں پاکستان کو اپنی سفارتی قانونی اور سیاسی حکمت عملی پراز سرنوغور کرنا ہوگا۔ انکا کا مزید کہنا تھا کہ عالمی بنک کی گارنٹی کے تحت ہوئے سندھ طاس معاہدے کی بھارت قانونی طور پر کسی بھی صورت میں خلاف ورزی کر کے پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا ۔ پاکستان کو چاہئے کہ اس مسئلے کو بلا تاخیر انڈس کمیشن میں اٹھائے۔

ای پیپر دی نیشن