شفاف الیکشن ہونے چاہئیں، عید کے بعد بھرپور احتجاج کریں گے، اسد قیصر  

 نوشہرہ(آئی این پی)سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ جعلی ہے اور شفاف الیکشن ہونے چاہئیں، عید کے بعد بھرپور احتجاج کریں گے، ہمارا صوبہ جنگ میں ہے، ہمیں صرف امن چاہیئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ اکوڑہ خٹک  کے بم دھماکے کے واقعے پر بہت افسوس ہے، یہ واقعہ ہماری پالیسیوں کا نتیجہ ہے، اس وقت بھی وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو دبانے میں لگی ہوئی ہے ،پورے ملک میں امن وامان کیلئے پالیسی ہونی چاہیئے، افغان پالیسی پر کام ہونا چاہیئے۔پارلیمنٹ جعلی ہے اور شفاف الیکشن ہونے چاہئیں۔ عید کے بعد بھرپور احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ جنگ میں ہے، ہمیں صرف امن چاہیئے۔

ای پیپر دی نیشن