موغا دیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) صومالیہ کی سکیورٹی فورسز نے اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ریاست ہرشابیلی میں کارروائی کے دوران 40 سے زائد الشباب کے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سرکاری میڈیا نے ایک بیان میں بتایا کہ صومالی نیشنل آرمی اور بین الاقوامی شراکت داروں نے ریاست ہرشابیلی کے علاقے بیاکیڈے میں کارروائی کی۔ آپریشن بدستور جاری ہے۔ صومالیہ کی فوج اور شراکت داروں نے دعویٰ کیا پچھلے 3 ماہ کے دوران الشباب کے 600 سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک اور 68 مقامات کا قبضہ حاصل کر لیا۔