اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیئے اسکی نظیر ملنا محال ہے: بیرسٹر وسیم الحسن

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ اور معروف مذہبی اسکالر بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی نے یہاںفیملی پارک میں منعقدہ سالانہ سیدۃ النساء خاتون جنت ؓ کانفرنس کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیئے ہیں اسکی نظیر ملنا محال ہے۔ لیکن آج جو خواتین حقوق نٍٍسواں کا نعرہ لگا کر سڑکوںپر مارچ کررہی ہیں وہ دراصل اسلامی تعلیمات سے روگرادنی اختیار کرکے یورپ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ہمارے معاشرے میں آج ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بے حیائی بے پردگی اور عریانی فحاشی کا بازار گرم کیا جارہاہے ان حالات میں ہماری مائوں بہنوں اور بیٹیوںکو چاہئے کہ وہ سیدۃ النساء حضرت فاطمۃ الزھراؓ کی حیات طیبہ سے استفاد ہ کرکے اپنی دنیا وآخرت کو بہتر بنائیں۔ کانفرنس سے مہر چوہدری خالد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میںسابق ضلع ناظم کرنل ر علی احمد اعوان، علماء ومعززین کے علاوہ  مردوخواتین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کلکٹر سید بابر علی شاہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن