ملکی دولت لوٹنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے :رانا وحید احمد 


فاروق آباد(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وٹکٹ ہولڈر رانا وحید احمد خان آف سچاسودا نے کہا ہے کہ ناکام جماعتیں ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتی ہیں، اپوزیشن نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا قوم کا پیسہ لوٹنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے عوام باشعور ہیں اور نا اہل و کرپٹ چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں عوام کو مسترد شدہ عناصر دھوکہ نہیں دے سکتے لانگ مارچ سے پی پی پی کی سیاسی مقبولیت کا اندازہ پوری قوم کو ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن