لاہور(نامہ نگار)2024 ء میں لاہورپولیس کی منشیات فروشی اور قماربازی کے خلاف کارروائیوں کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق منشیات فروشی میں ملوث 10566 ملزمان کوگرفتارکر کے 10251 مقدمات کا اندرج کیا گیا ہے۔ترجمان لاہور پولیس نیبتایا کہ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان سے 7805کلو چرس، 436کلو افیون،285 کلو ہیروئین،176کلو آئس اور 77190لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔ قمار بازوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 5065ملزمان کوگرفتارکرکے 1212مقدمات درج جبکہ گرفتار ملزمان سے ایک کروڑ 89لاکھ 47ہزار روپے سے زائد کی رقم ریکور کی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہر میں منشیات فروشوں اور قمار بازوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ منشیات فروشوں کے قلع قمع کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے۔