پنجاب سوشیو اکنامک سروے عوام کی خوشحالی کا منصوبہ ہے: ذیشان رفیق

سیالکوٹ (نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے پنجاب سوشیو اکنامک سروے صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کا عظیم منصوبہ ہے جس کا مقصد پنجاب کے مستحق افراد کی حکومت کی جانب سے معاونت اور شراکت داری ہے۔ کسان کارڈ ہو یا اپنا چھت اپنا گھر یا رمضان پیکج ہر سہولت کی حقدار تک فراہمی کیلئے ایک مستند ڈیٹا بیس کی ضرورت تھی جو پی ایس آئی آر کی صورت میں موجود ہیں، اس کی ذمہ داری بلدیات کے محکموں کو سونپی گئی ہے اور صوبہ کی 4 ہزار سے زائد یونین کونسلوں اور ٹاؤن کمیٹیوں میں قائم رجسٹریشن سنٹر 15 فروری تک رات گئے تک کام کریں گے جہاں پر شہری اپنے شناختی کارڈ، ب فارم کے ساتھ  جاکر خود کو رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں اور رمضان پیکج سمیت حکومت کی جانب سے تمام مراعات حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کی ٹاؤن کمیٹی جامکے میں پی ایس ایس آر سنٹر کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عمر امجد بیگ، نمبردار ملک امجد اعوان سمیت معززین علاقہ بھی تقریب میں شریک تھے۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب کے نئے  بلدیاتی نظام میں ٹاؤن کمیٹی جامکے کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ عمران نیازی کو سابق چیف جسٹس بابے رحمت نے جعل سازی سے اقتدار میں پہنچایا اور 2017 میں پھلتے پھولتے پاکستان کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا۔

ای پیپر دی نیشن