راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے، عید الفطر کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسران نے ڈیوٹی کے فرائص سرانجام دئیے،700 سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات کے لیے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے،بازاروں میں خواتین کو محفوظ اور پر سہولت ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ویمن سیفٹی سکواڈ اور تھانوں کے سکواڈ نے گشت کے فرائض سرانجام دئیے،بازاروں میں آنے والی فیملیز اور خواتین کی سہولت و حفاظت کے لیے ویمن سیفٹی اسکواڈ کی 130 سے زائد لیڈی پولیس افسران نے فرائض سرانجام دئیے،چاند رات پر شرپسند اور جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کے لیے 30 خصوصی پکٹس پر 400 افسران نے فرائض سرانجام دئیے،ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس کی بھی خصوصی پکٹس اور ٹیمیں موجود مامور کی گئی تھی،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 600 سے زائد افسران نے ٹریفک ڈیوٹی کے فرائص سرانجام ددئیے