چودھری برادران نے عیدالفطر گجرات میں الگ الگ منائی 

گجرات (نامہ نگار) چوہدری برادران نے عید الفطر گجرات میں الگ الگ منائی۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے نماز عید جامع مسجد عیدگاہ میں، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے نماز عید جامع مسجد شاہ ولایت میں ادا کی جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے نماز عید جامع مسجد خاتم البنین جھنڈے وال میں بیٹے راسخ الٰہی اور پوتوں کے ہمرا ہ ادا کی۔ بعد ازاں چوہدری ظہور الٰہی شہید کی قبر پر پھول نچھاور کیے او ر فاتحہ خوانی کی۔ چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین نے ظہور پیلس میں لیگی کارکنوں کے ساتھ عید ملاقاتیں کیں جبکہ چوہدری پرویز الٰہی نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ ثمرہ الٰہی کے ہمراہ کنجاہ میں چوہدری مونس الٰہی کی رہائشگاہ پر سیاسی رہنمائوں وکارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔

ای پیپر دی نیشن