دہشت گردی سنگین مسئلہ ہے، سیاست سے گریز کیا جائے: بیرسٹر سیف 

پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر  سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر قیادت نے عید پی ٹی آئی کارکنوں کے شہداء کے لواحقین اور اسیر کارکنوں کے خاندانوں کے ساتھ گزاری ہے۔ عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں، جو خود بھی پابندِ سلاسل ہیں مگر اُن کی فکر اپنے کارکنوں کے لیے ہے۔ نواز شریف اور زرداری نے ہمیشہ کارکنوں کو مشکل میں چھوڑ کر فرار ہونے میں عافیت سمجھی۔ وفاقی حکومت اگر دہشت گردی کے مسئلے پر سنجیدہ ہے تو خیبر پی کے  کو معاشی طور پر مضبوط کرے۔ پن بجلی سمیت دہشت گردی کی مد میں صوبے کے بقایا جات جلد ادا کرے، کیونکہ بار بار کی یاد دہانی کے باوجود خیبر پی کے  کو اس کا حق نہیں دیا جا رہا۔

ای پیپر دی نیشن