ظفروال‘ ہیڈ مرالہ (نامہ نگاران) خاتون کی بچوں سمیت اور نوجوان لڑکے نے خودکشی کر لی ۔ ٹیلی فون پر خاوند سے معمولی جھگڑا ہونے پر بیوی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں پانی میں ملا کر تین بچوں سمیت پی لیں، ایک بچی جاں بحق ہو گئی۔ تھانہ کوٹلی لوھاراں کے علاقہ مہمونجوہیہ کا محسن علی سعودی عرب میں مقیم ہے، اس کی بیوی سدرہ بی بی کا ٹیلی فون پر خاوند سے جھگڑا ہوا تو اس نے خود اور اپنے تین بچوں محمد غازی‘ ام عمارہ‘ محمد حمزہ کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں پانی میں ملا کر پی لیں جن کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ام عمارہ گزشتہ روز انتقال کر گئی۔ تھانہ ظفروال کے نواحی گاؤں ترگا رومال میں یاسر نامی نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ نعش کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔