عید الفطراللہ کا عظیم تحفہ ‘مساجد کورمضان کے بعد بھی آباد رکھیں:ہشام الٰہی ظہیر 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر سمیت صوبائی دارلحکومت لاہور میں بھی جمعیت کی مساجد میں عید الفطر بڑے اجتماعات ہوئے۔صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر علامہ حافظ ہشام الہٰی ظہیر نے جمعیت اہلحدیث کے سیکریٹریٹ کی متصل وسیع و عریض گراؤنڈ توحید پارک میں عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کر تے کہا عید الفطر مسلم اْمہ کیلئے اللہ کاعظیم تحفہ ہے۔ بحیثیت مسلمان ہم پر واجب اور فر ض ہے غیر رمضان میں بھی مساجد کو آباد رکھیں۔ ہمیں عیدالفطر پر ناراض بہن بھائیوں کو منا لینا چاہئے ورنہ اللہ ایسے لوگوں کے نیک اعمال کی قبولیت کو معلق کر دیتا ہے۔انہوںنے کہا اہلحدیث مساجد کو واگزار کروانے، حقوق اہلحدیث کے تحفظ کیلئے تمام اہلحدیث جماعتوں سے مشاورت کر لی ہے۔ 18 اپریل کو رائیونڈ روڈ پر احتجاجی مارچ کا اعلان کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن