عید الفطر‘ صوبہ بھر میں52 ہزار سے زائد پولیس افسر‘اہلکار تعینات رہے 

لاہور(نامہ نگار)پولیس نے عید الفطر کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھرمیں ہائی الرٹ ہو کر سخت سکیورٹی انتظامات کئے تھے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 29 ہزار سے زائد عید اجتماعات کیلئے52 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ لاہور میں 9 ہزار افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض انجام دئیے۔سی سی ٹی وی کیمروں سے مساجد، امام بارگاہوں اوراہم مقامات کی مانیٹرنگ کی گئی۔ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں مساجد، مارکیٹوںاور اہم مقامات کے گرد پٹرولنگ کرتی رہیں۔ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور پتنگ بازی کیخلاف بھی سخت اقدامات کئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر آر پی اوز، ڈی پی اوز نے عید الفطر کی سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی جبکہ اہم شاہراہوں اور تفریحی و پبلک مقامات پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن