پی جی ایم آئی مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کر رہا:پروفیسر الفریدظفر

لاہور(نیوز رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر مریضوں کو مفت معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔عید کی خوشیاں مریضوں کیساتھ منانے والے ہیلتھ پروفشینلز مبارکباد کے مستحق ہیں - ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل ہسپتال کے دورہ پر ڈاکٹرز و مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایم ایس پروفیسر فریاد حسین‘  ایڈیشنل ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر لیلیٰ شفیق اور ڈاکٹر عبدالعزیز و دیگر موجود تھے۔پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا مخیر حضرات کے تعاون سے مریضوں اور لواحقین کیلئے عید پز سپیشل ناشتہ اور کھانے  کااہتمام کیا گیا۔ انہوں نے کہا ایل جی ایچ کو ماڈل ہسپتال بنائیں گے۔ انہوں نے ماہ صیام میں بہترین خدمات پر  ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈکس کی حوصلہ افزائی  کی۔ قبل ازیں ہسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن