’’جاوید لطیف شیخوپورہ کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں‘‘

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں میاںمنور اقبال ، میاں رفاقت علی ، سید علی عباس،ملک عرفان اسلام ،ملک طارق عزیز ایڈووکیٹ، اکبر علی چوہان، میاں عثمان انور نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی قیادت میں شیخوپورہ کو پنجاب کا ماڈل اور خوبصورت شہر بنانے کیلئے جو عملی اقدامات کئے گئے ہیں اس کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،جو بھی منصوبے مکمل کرائے گئے وہ خالصتاً عوامی مفادات اور معززین ، کارکنوں اور ووٹرز کی آراء سے مکمل کرائے گئے تھے شیخوپورہ میں سیاسی دکانداری کرنیوالوں کے چہروں سے عوام بخوبی آگاہ ہیں شیخوپورہ کل بھی مسلم لیگ (ن) کا مضبوط ترین قلعہ تھے آج بھی ہے اوراآئندہ بھی رہے گا اور جاوید لطیف شیخوپورہ کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے سروے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن