شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و پی پی 142 کے امیدوار سید سجاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے ۔ملک سے انتشار اور انار کی سیاست کا خاتمہ کرکے ہی ہم حقیقی ترقی اورخوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیںقوم کو یرغمال بنانے کی کوشش کرنے والے بدامنی کوبڑھاوا دینے میں کامیاب نہیں ہونگے،بانی پی ٹی آئی آئی کہتا رہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائونگا لیکن پھر یوٹرن لیکر آئی ایم ایف سے قرضہ لیا، مثبت اور تعمیری سیاست کی بجائے تحریک انصاف نے پونے تین سالوں کے دوران متشددانہ روایات قائم کر کے سیاسی عدم استحکام کا جو بیج بویا ہے اس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدالفطر کے موقع پر کھاریانوالہ ، بھکھی ، نواں کوٹ ،فیروزوٹواں کے معززین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے کیا۔