گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)بااثر ملزمان نے گلی میں سے گزرنے کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل جبکہ عید کے دوران مختلف واقعات و حادثات کے دوران 20سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کے علاقہ محلہ علی پارک میں بااثر ملزمان رانا،محسن،مانو بٹ اور علی حسن وغیرہ نے گلی میں سے گزرنے کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے عدیل،حسنین اور زین کو شدید زخمی کردیا۔مضروبین کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر نوجوان عدیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جا ن کی بازی ہار گیا تاہم پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں ۔ علا و ہ ازیں عید کے تین دنوں کے دوران مختلف حادثات و واقعات کے دوران پولیس اہلکار خواجہ آصف ، جمشید ، و قا ر ، بلا ل ،حنان،لائبہ،مسرت،نجمہ سمیت 20سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔