ایک سیٹ رکھنے والے شیخ رشید کی سیاست ختم ہوچکی ،چوہدری مامون انور

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کینٹ کے رہنما چوہدری مامون انورنے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں راولپنڈی سمیت پورے پاکستان سے صرف شیر ہی میدان مارکرآئندہ حکومت بنائیگا،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں کی عوام ضمانتیں ضبط کرادینگے راولپنڈی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ایک سیٹ رکھنے والے شیخ رشید کی سیاست ختم ہوچکی ہے آئندہ الیکشن میں وہ اس نشست سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے مسلم لیگ ن نے عوام کی ان ساڑھے چارسالوں میں جوخدمت کی ہے وہ روزروشن کی طرح سب پرعیاں ہے سازشیں اب ن لیگ کا راستہ نہیں روک سکتیں عوام باشعورہیں ووٹ کی طاقت سے ایک بار پھراقتدارن لیگ کے حوالے کرینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس رینج روڈمیں مسلم لیگی کارکنان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،چوہدری مامون انورنے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو ترقی کی جانب لیکر جاسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن