اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جہلم کے قریب دوسرے پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے جاری ہیں جس میں چین، انڈونیشیا، سری لنکا، ترکی، تھائی لینڈ، برطانیہ، اردن اور ملائیشیا،میانمار، مالدیپ سمیت گیار ہ ملکوں کی فوجی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں پاک فوج کی آٹھ ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی ٹیمیں دوسرے روز ان مقابلوں میں شریک ہوئیں جہاں انہیں جسمانی فٹنس،ٹیم سپرٹ اور برداشت کی آزمائشوں کا سامنا ہے۔ان ٹیموں کو مشکل حالات میں دہشت گردوں کے علاقوں میں داخل ہو کر اپنا ٹاسک مکمل کرنے کا چیلنج درپیش ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس پاک فوجی کی منگل کور کی ٹیم نے یہ مقابلہ جیتا تھا۔