ایران سے تیل خریدنے والے  ہم سے کاروبار نہیں کر سکیں گے: ٹرمپ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹنر کے مستعفی ہونے پر بیان میں کہا ہے کہ مائیک والٹنر کو اقوام متحدہ میں امریکہ کا اگلا سفیر نامزد کروں گا۔ مائیک نے قومی مفاد میں بہت محنت کی ہے۔ وہ اب عبوری طور پر محکمہ خارجہ میں اپنی قیادت جاری رکھیں گے۔ ایران پر پابندیوں کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل کی تمام خریداری بند ہونی چاہئے۔ جو ملک یا فرد بھی تیل یا پیٹرو کیمیکل ایران سے خریدے گا اس پر پابندیاں لگائیں گے۔ ایران سے تیل کی خریداری کرنے والے امریکہ سے کسی قسم کا کاروبار نہیں کر سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن