امریکی حکام کا ٹیرف معاملے پر بات کیلئے چینی ہم منصبوں سے رابطہ

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی حکام ٹیرف معاملے پر بات چیت کے لیے چینی ہم منصبوں سے رابطہ کرنے لگے۔چینی میڈیا کے مطابق امریکہ مختلف چینلز پر فعال طور پر چین سے بات کرنے کے لیے رابطہ کر رہا ہے۔ ایک مذاکراتی نقطہ نظر سے امریکہ ا اس وقت زیادہ بے چین فریق ہے۔چینی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ مختلف دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔دوسری جانب غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ چین نے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا ہے جبکہ امریکی صدر کے دعوے کی چین سختی سے تردید کرچکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن