عاصم محمود ’’ستھرا پنجاب‘‘ کی انسپکشن مانیٹرنگ کیلئے انچارج مقرر 

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے عاصم محمود کو ’’ستھرا پنجاب‘‘ کی انسپکشن اور مانیٹرنگ کیلئے پنجاب کا انچارج بنانے پر وائس چیئرمین گلبرگ بورڈ سردار بہادر خان کی طرف سے پرتپاک استقبالیہ دیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگی عہدیداران چوہدری سعید ، سید سیرت حسین ، ذوالفقار بھٹی، بابر بٹ ، ملک قیصر، ایوب وحید ، ذین الٰہی ، چوہدری مولا داد، چوہدری سبحانی ، نوید صوفی، ذیشان بٹ ، اشتیاق پپو اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ستھرا پنجاب کے انچارج عاصم محمود نے کہا ہم نے پنجاب کو ایک مثالی صوبہ بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن