لاہور(نامہ نگار)بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سگے باپ کے ہاتھوں اغوا ہونے والا بچہ بازیاب کرا لیا ۔ ملزم عمران گھریلو ناچاقی کی وجہ سے بیٹے کوزبردستی اغو کر کے لے گیا۔ماں کی درخواست پر بادامی باغ پولیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کی اورجدید لوکیٹر و ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے بچے کو سوات سے بازیاب کروا لیاہے۔