لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز نے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے حلف اْٹھالیا۔میچ کے آغاز سے قبل لاہور قلندرز کی ٹیم نے آلودگی، کوڑا کرکٹ کے خاتمے اور سرسبز ماحول کے فروغ کیلئے مشترکہ طور پر حلف اٹھایا، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے فرنچائز ٹیم سے حلف لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔حلف نامے میں کہا گیا تھا کہ میں عہد کرتا ہوں کہ میرے لیے آج سے کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ کلائمیٹ ایکشن کا جذبہ ہے، میں گراؤنڈ پریکٹس اور اپنی روز مرہ زندگی میں ماحولیاتی ذمہ داری بھرپور نبھاؤں گا، میں خود بھی پانی کے ضیاع کو روکنے، اسکے استعمال اور بچت کی عادت کو فروغ دوں گا اور دوسروں کو بھی اس کی آگاہی دوں گا۔